مری: سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مولانا طارق جمیل کے بیٹے مولانا عاصم جمیل کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ مولانا طارق جمیل کے نوجوان صاحبزادے کی وفات سے دل بہت رنجیدہ ہے۔ بلاشبہ اولاد اللہ تعالٰی کی نعمتوں میں سے ایک بڑی نعمت ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ میں دُکھ کی اس گھڑی میں اُن کے خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ اللہ تعالٰی مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین