نگران صوبائی وزیر ماحولیات بلال افضل نے کہا ہے کہ پہلی نومبر بدھ کے روز لاہور شہر میں چھٹی نہیں ہوگی۔
گزشتہ روز بلال افضل کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے انسداد سموگ کا دوسرا اہم اجلاس ہوا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سموگ پر کنٹرول کیلئے فوری اور مؤثر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
اپنے ایک حالیہ بیان میں بلال افضل کا کہنا تھا کہ پچھلے 2 دنوں میں پنجاب میں اسموگ میں اضافہ ہوا ہے تاہم بدھ کے روز لاہور میں چھٹی نہیں ہوگی۔
خیال رہے کہ کمشنر لاہور کے ترجمان نے رواں ماہ اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ’کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کے مطابق پنجاب حکومت کی ہدایت کی روشنی میں بدھ کو ورک فرام ہوم ہوگا۔ محمد علی رندھاوا کے مطابق دو ماہ کیلئے بدھ کو چھٹی ہوگی۔’
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ‘اس حوالے سے ورک فرام ہوم کی تجویز پنجاب حکومت کو پیش کی جائے گی، حتمی فیصلہ پنجاب حکومت کرے گی۔ بدھ کی چھٹی کا اطلاق پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد آئندہ ہفتے سے ہوگا۔’