Trending Now

سلمان خان دیکھتے رہ گئے رونالڈو پاس سے گزرگئے، ویڈیو وائرل

لیجنڈ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے عالمی شہرت رکھنے والے بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کو بھری محفل میں نظر انداز کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں سلمان خان نے سعودی عرب کا دورہ کیا جہاں اُنہوں نے ٹائسن فیوری اور فرانسس نگانو کے درمیان ہونے والا باکسنگ میچ دیکھا۔

اس میچ کی مختلف ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جن میں سلمان خان کے علاوہ لیجنڈ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور اُن کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگیز کو بھی دِکھایا گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی نئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کھڑے ہوئے لیجنڈ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو دیکھ رہے ہیں لیکن رونالڈو اپنی گرل فرینڈ کا ہاتھ پکڑ کر سلمان خان کو نظر انداز کرتے ہوئے وہاں سے گُزر جاتے ہیں۔

یہ ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے سلمان خان کی شہرت پر مزاحیہ تبصرے شروع کردیے اور پوچھا کہ “کیا اب بھی ٹائیگر زندہ ہے؟”

رباب نامی صارف نے کہا کہ “یہ دیکھنے کے بعد ٹائیگر تو گیا”۔

 

ایک صارف نے قہقہے لگاتے ہوئے کہا کہ “اس کے بعد ٹائیگر سو گیا”۔

 

عبداللہ نامی صارف نے کہا کہ “ٹائیگر، ٹائیگر کہاں زندہ ہے، ٹائیگر تو وڑ گیا”۔

ایک صارف نے کہا کہ “رونالڈو اور میسی جیسے لوگوں کو معلوم بھی نہیں ہوگا کہ سلمان اور شاہ رخ خان جیسے لوگ بھی دُنیا میں ہیں”۔

 

ایک اور صارف نے کہا کہ “رونالڈو نے بہت اچھا کیا، سلمان خان جیسے لوگوں کے ساتھ ایسا ہی ہونا چاہیے، یہ لوگ اپنا مذہب ہی بھول گئے ہیں”۔

واضح رہے کہ ان دنوں سلمان خان مقبول ترین بھارتی رئیلیٹی شو “بگ باس” کے نئے سیزن کی میزبانی میں مصروف ہیں اور ساتھ ہی وہ اپنی نئی آنے والی فلم “ٹائیگر 3″ کی ریلیز کی تیاری بھی کررہے ہیں۔

میگا ایکشن اور تھرلر فلم میں سپر اسٹار سلمان خان، کترینہ کیف اور عمران ہاشمی نظر آئیں گے، ٹائیگر 3 اس دیوالی، 12 نومبر کو سینما گھروں میں آ رہی ہے، فلم ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں ریلیز ہوگی۔

Read Previous

مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی وفات پر دل بہت رنجیدہ ہے: نواز شریف

Read Next

بدھ کے روز لاہور میں چھٹی نہیں ہوگی، نگران صوبائی وزیر ماحولیات

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *