روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہو گیا، جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 281 روپے ہو گئی۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے کے اضافے کے بعد 282 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے احتتام پر انٹربینک میں ڈالر 280 روپے 95 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج کاروبار کا مثبت رجحان برقرار ہے ، پاکستان اسٹاک ایکسچنیج کے 100 انڈیکس میں 86 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 51 ہزار 569 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔