کراچی: پاکستانی معیشت کی بحالی کیلیے متحدہ عرب امارات پاکستان میں سرمایہ کاری کے راہیں ہموار کر رہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار متحدہ عرب امارات کے کراچی میں تعینات قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے نومنتخب صدرمائیکروفنانس بینک کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ پاکستانی معیشت کی بحالی کیلیے متحدہ عرب امارات پاکستان کی مختلف صنعتوں میں طویل المدتی بھاری سرمایہ کاری سمیت دیگر دوست ممالک کے ذریعے بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کے راہیں ہموار کر رہا ہے۔
اس سے قبل متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل کراچی نے نو منتخب صدر‘‘یو مائیکروفنانس بینک’’ محمد عیسیٰ الطاہری کا جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر استقبال کیا۔
یو اے ای قونصل جنرل کراچی بخیت عتیق الرومیتی نے محمد عیسیٰ الطاہری کو پی ٹی سی ایل کی جانب سے یومائیکرو فنانس بینک کا صدر و سی ای او منتخت ہونے پر تہہ دل سے مبارک باد پیش کی۔
اس پرموقع پران کا کہنا تھا کہ تعیناتی پاکستان کیلیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے معیشت کی بحالی کی جانب اہم قدم ہے، یو مائیکرو فنانس بینک کے ساتھ بطور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن رہنے سمیت20صدر و سی ای او کے عہدے پر منتخب ہونا عیسی الطاہری کی بہترین صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔ مجھے امید ہے کہ عیسٰی الطاہری نا صرف یو مائیکرو فنانس بینک کی ترقی اور خوشحالی میں اپنی بہترین صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے بلکہ پاکستانی معیشت کی بحالی میں بھی بے انتہا معاون ثابت ہوں گے۔
ان کہنا تھا کہ یو اے ای اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات بے غرض اور بے لوث دوستی کے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں، یو اے ای ہمیشہ پاکستان کوایک خوشحال اور مستحکم دوست کے روپ میں دیکھنے کا خواہش مند ہے۔
قونصل جنرل نے نو منتخب صدر و سی ای او یو مائیکرو فنانس بینک عیسٰی الطاہری کو ایشیا کے سب سے بڑے ویزہ سینٹر اور یو اے ای قونصلیت کے اہم شعبوں کا دورہ بھی کرایا۔