Trending Now

خیر پور کشتی حادثہ ، 6 افراد تاحال لاپتہ ، کشتی بان کو گرفتار کر لیا گیا

خیر پور کے علاقے کھینواری کے قریب گزشتہ روز باراتیوں کی کشتی الٹنے کے حادثے کے بعد کشتی بان کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق کشتی بان کو زیادہ افراد کشتی میں سوار کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ گزشتہ روز کشتی الٹنے سے اس میں سوار 11 افراد ڈوب گئے تھے جن میں سے 5 کو بچا لیا گیا تھا جبکہ 6 افراد لاپتہ ہو گئے تھے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود لاپتہ 6 افراد کا سراغ نہیں مل سکا، ان کی تلاش جاری ہے۔ ریسکیو آپریشن میں نیوی کے جوان اور مقامی غوطہ خور حصہ لے رہے ہیں

دوسری جانب لاپتہ افراد کے ورثاء نے کہا ہے کہ انتظامیہ تعاون نہیں کر رہی، اپنے پیاروں کو خود تلاش کر رہے ہیں۔

Read Previous

او جی ڈی سی ایل کا منافع 224 ارب روپے سے زائد، مالی پوزیشن بھی مستحکم

Read Next

سائفر کیس؛ اڈیالہ جیل سماعت میں 10 گواہ پیش، بیان ریکارڈ پھر ملتوی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *