لاہور / اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ ( او جی ڈی سی ایل) کا خالص منافع 224 ارب روپے سے زائد رہا ،مالی پوزیشن مستحکم رہی۔
او جی ڈی سی ایل کا سالانہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز ظفر مسعود نے نے بتایا کہ او جی ڈی سی ایل نے مارکیٹ لیڈر کے طور پر اپنی پوزیشن کو مزید مضبوط بناتے ہوئے 413.594 ارب روپے کی مجموعی آمدن حاصل کی جبکہ اسی مدت کے دوران بعداز ٹیکس کمپنی کا خالص منافع 224.617 ارب روپے رہا۔
منافع کی شرح میں گزشتہ سال اسی مدت کے مقابلے میں 59 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔