نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے حضرت علی ہجویری کے مزار پر حاضری دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنے دورہ لاہور کے دوران حضرت علی ہجویری کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی۔
اس موقع پر نگران وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی، صوبائی کابینہ کے اراکین اور دیگر بھی موجود تھے۔
دوسری جانب نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے لاہور میں منعقدہ نمائش میں ملک کی زرعی یونیورسٹیوں کی جانب سے لگائے گئے مختلف زرعی مصنوعات کے اسٹالز کا دورہ بھی کیا۔