Trending Now

ورلڈ کپ: بنگلہ دیش کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

کولکتہ: انٹرنیشنل کر کٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

  پاکستان کے پاس سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہونے کا آج آخری موقع ہے۔بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ 2023 میں ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے میں جانے کیلئے پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو آج بنگلا دیش کیخلاف لازمی جیتنا ہو گا۔

آئی سی سی ورلڈ کپ کا 31 واں میچ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق دوپہرڈیڑھ بجے بھارت کے شہر کولکتہ کے ایڈن گارڈن کرکٹ سٹیڈیم  میں کھیلا جائے گا۔

پاکستانی ٹیم نے اہم میچ سے قبل بھر پور پریکٹس کی، کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں، حسن علی اور فخر زمان نے بھی پریکٹس سیشن میں حصہ لیا.

قومی ٹیم میں بنگلا دیش کیخلاف میچ میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔بنگلہ دیش کیخلاف امام الحق کی جگہ فخر زمان، محمد نواز کی جگہ سلمان علی آغا اور شاداب خان کی جگہ اسامہ میر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ورلڈ کپ 2023میں پاکستان  6 میچز  میں سے 2 میں جیت حاصل کر کے پوائنٹس ٹیبل پر 4 پوائنٹس کے ساتھ ساتوٰیں نمبر پر ہے جبکہ بنگلا دیش کی ٹیم نے بھی 6 میچز میں سے صرف ایک میں کامیابی حاصل کی ہے، جس کے بعد بنگال ٹائیگرز 2 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر 9 ویں نمبر پر ہیں۔

مجموعی طور پر پاکستان اور بنگلہ دیش 38 ون ڈے میچز میں آمنے سامنے آ چکے ہیں۔ جن میں پاکستان نے 33 اور بنگالہ دیش صرف 5 میں کامیابی حاصل کی۔

ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستان اور بنگلہ دیش دو بار کھیل چکے ہیں جس میں دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ میں جیت کے ساتھ برابر ہیں۔

 پلیئنگ الیون

پاکستان: عبداللہ شفیق، فخر زمان، بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، افتخار احمد، سلمان علی آغا، اسامہ میر، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف

بنگلہ دیش: لٹن داس(وکٹ کیپر)، تنزید حسن تمیم، مہدی حسن مراز، نجم الحسن شانتو، شکیب الحسن (کپتان)، مشفق الرحیم، محمود اللہ، توحید ہردوئی، تسکین احمد، مستفیض الرحمان، شرف الاسلام

Read Previous

شاہ رخ خان کی فینز کو سالگرہ پردعوت، ڈنکی کا ٹیزربھی ریلیز کریں گے

Read Next

الیکشن کمیشن؛ نگراں وفاقی وزرا کو عہدوں سے ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *