Trending Now

گیس چوری کریک ڈاؤن: پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں مزید 66گیس کنکشن منقطع،512انڈر بلنگ کیسزاندراج/پروسیس کئے گئے اور 26لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد

گیس چوری کریک ڈاؤن: پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں مزید 66گیس کنکشن منقطع،512انڈر بلنگ کیسزاندراج/پروسیس کئے گئے اور 26لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد

سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید 66گیس کنکشن منقطع کردیے، 512 انڈر بلنگ کیسز اندراج /پروسیس کردیےگئے۔گیس چوری میں ملوث افراد پر 26لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کردیے گئے ہیں۔
سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر5 گھریلو کنکشن اور کمپریسر کے استعمال پر3کنکشن منقطع جبکہ177انڈر بلنگ کیسسز پروسیس\اندراج کیے گئے۔گیس چوری کے خلاف 0.96ملین کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ بہاولپور میں ریجنل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے کمپریسر کے استعمال پر 4 گیس کنکشن منقطع کیےجبکہ گیس کے غیر قانونی استعمال پر2اور9انڈر بلنگ کیسز پروسیس/اندراج کیے گئے۔
ملتان میں ریجنل ٹیم نے غیر قانونی استعمال پر 5،کمپریسر کے استعمال پر 2گیس کنکشن منقطع کرنے کے علاوہ 80انڈر بلنگ کیسز پروسیس کیے اور0.21ملین کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔
سوئی ناردرن گیس نے پشاور میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر 28کنکشن منقطع ،گیس چوری کے خلاف 0.78ملین کی رقم بھی بک کی گئی اور چوروں کے خلاف ایک ایف آئی آر بھی درج کی گئی۔ راولپنڈی میں ریجنل ٹیم نے 02گیس کنکشن منقطع کیے ۔مردان میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر4گیس کنکشن منقطع کردیے ۔ ریجنل ٹیم نے گیس چوروں پر 0.11ملین جرمانہ بھی عائد کیا۔سیالکوٹ میں ریجنل ٹیم نےگیس چوری کی مد میں 0.05ملین کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔گوجرانوالہ میں ریجنل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 02میٹر غیر قانو نی استعمال منقطع کئے گئے جبکہ 11انڈر بلنگ کیسز پروسیس/اندراج کیے گئے ۔گیس چوری اور انڈر بلنگ کی مد میں 0.25ملین کے جرمانے عائد کیے۔ ساہیوال میں گیس کے غیر قانونی استعمال پرتین کنکشن منقطع کئے گئے۔فیصل آباد میں ریجنل ٹیم نے کریک ڈاؤن کے دوران میٹر سے چھیڑ چھاڑ پر 01 میٹر منقطع کیا جبکہ 13انڈر بلنگ کیسز پروسیس/اندراج کیے گئے اور 0.16ملین کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔گجرات میں کاروائی کے دوران 0.03ملین کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔سرگودھا میں 222انڈر بلنگ کیسز پروسیس/اندراج ہوئےاور گیس کے غیر قانونی استعمال پر 5کنکشن منقطع کیے جبکہ 0.14ملین کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔

Read Previous

پیٹرول مصنوعات میں حیرت انگیز کمی کا امکان

Read Next

ورلڈکپ؛ بنگلادیش کی پاکستان کیخلاف آدھی سے زائد ٹیم پویلین لوٹ گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *