آئی سی سی ورلڈکپ کے 31ویں میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کیخلاف 30 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنالیے۔
کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیشی اوپنر ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، تنزید حسن صفر، نجم الحسن شنتو 4 جبکہ مشفق الرحیم 5 رنز بناکر پولین لوٹ گئے۔ چوتھی وکٹ کی شراکت میں لٹن داس اور محمود اللہ ریاض کے درمیان 79 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم لٹن 45 جبکہ محمود اللہ 56 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کپتان شکیب الحسن 12 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں ۔