لاہور: جوڈیشل عدالت لاہور نے سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی بیٹی اور سابق آرمی چیف آصف نواز جنجوعہ کی نواسی خدیجہ شاہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نےجسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کی۔ ایف آئی اے کے لیگل ایڈوائزر رانا اعجاز خلیل عدالت پیش ہوئے۔ خدیجہ شاہ کو ایف آئی اے نے جیل سےاپنی حراست میں لینے کے بعد جسمانی ریمانڈ کی سماعت کے لیے عدالت پیش کردیا۔
خدیجہ شاہ کو ایف آئی اے کی جانب سے عدالت میں پیش کرنے کے بعد ملزمہ کے 14روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔