Trending Now

چینی کے بعد آٹے کی سرکاری قیمتیں بھی مقرر کردی گئی

کمشنر کراچی نے چینی کے بعد آٹے کی سرکاری قیمتیں بھی مقرر کر دی۔

کمشنر کراچی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈھائی نمبر راشن کے آٹے کی ہول سیل قیمت 123 روپے، فائن آٹا اور میدے کے ایکس مل ریٹ 130 اور ریٹیل میں ایک 148روپے فی کلو مقررکردی۔

چھوٹی چکیوں کے ایک نمبر چکی آٹے کی فی کلو قیمت 140 روپے کردی گئی، کمشنرکراچی کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں پانچ سے 10 روپے فی کلو ریلیف دیا گیا، سرکاری قیمت پرفروخت نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن ہوگا۔

دوسری جانب چیئرمین ہول سیل ایسوسی ایشن عبدالروف ابراہیم کا کہنا ہے درآمدی گندم آنے کے بعد گندم کی قیمت 100 روپے فی کلو سے بھی نیچے آچکی ہے، آٹے کی قیمت 115 اورفائن آٹے کی 120 روپے فی کلو ہونی چاہئے تھی، پہلے ریٹیل مارکیٹ میں آٹا 130سے 140 روپے فی کلوفروخت ہورہا تھا۔

Read Previous

پی آئی اے نے عمرہ کرایوں میں فوری کمی کا اعلان کر دیا

Read Next

سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 200 روپے کا اضافہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *