صرافہ بازار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سونے کی فی تولہ نئی قیمت 200 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 14 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 172 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
10 گرام سونے کی نئی قیمت 172 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 83 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قیمت میں 7 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جس کی بعد سونے کی فی اونس نئی قیمت 2012 ڈالر ہوگئی ہے۔