Trending Now

اسلام آباد میں لینڈنگ کے دوران جہاز سے جانور ٹکرا گیا

 اسلام آباد: اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران جہاز سے جانور ٹکرانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران وائلڈ لائف ہٹ کا واقعہ پیش آیا ہے، دبئی سے اسلام آباد آنے والی فلائٹ نے رات 11 بج کر 51 پر لینڈ کیا، لینڈنگ کے بعد پائلٹ نے رن وے 28L پر لینڈنگ رول کے دوران نوز وہیل پر جانور ٹکرانے کی اطلاع دی، رن وے کا معائنہ پر ٹیکسی وے C اور F کے درمیان مردہ جانوروں کی باقیات پائی گئیں۔

متعلقہ ائرلائین کے انجینئرنگ شعبے نے ہوائی جہاز کو کوئی نقصان نہ پہنچنے کی اطلاع دی۔

 ایئرپورٹ حکام کے مطابق اسلام آباد ائرپورٹ پر جہاز کو حادثہ کہنا قطعی درست نہیں، وائلڈ لائف کو ائرپورٹس سے دور رکھنے کے ہرممکن انتظامات کیے جاتے ہیں، متعلقہ حکام واقعہ کے محرکات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

Read Previous

سب سے بڑے کپ میں نوڈلز پیش کرنے کا ریکارڈ

Read Next

اے این ایف اور پولیس کی ملک گیر کارروائیاں، 353 کلو منشیات برامد، 17 ملزمان گرفتار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *