Trending Now

سب سے بڑے کپ میں نوڈلز پیش کرنے کا ریکارڈ

بیجنگ: ایک چینی کمپنی نے 50.80 کلو انسٹنٹ لوسیفن (ایک قسم کے نوڈلز) پکا کر دنیا کے سب سے بڑے انسٹنٹ رائس نوڈلز کے کپ میں پیش کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

گوانگشی لوباوینگ فوڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن نے لوسیفن (گھونگھے اور چاول کے نوڈلز سے بنا ایک پکوان) بنانے کے لیے 4.3 فٹ لمبے برتن کا استعمال کیا گیا۔

نوڈلز کے لیے استعمال کیاجانے والا گھونگھے کا سوپ سرکے، مرچوں کے تیل، مونگ پھلی، خشک ٹوفو کی چھال اور بین کرڈ اسٹکس سے بنایا گیاجبکہ اس کی مخصوص بو کے لیے اس میں بانس کی ٹہنیوں کا اچار (ساور بیمبو شوٹس) ڈالا گیا۔

کمپنی کی جانب سے بنائے گئے یہ ریکارڈ ساز لوسیفن کمپنی کے کیفیٹیریا میں ملازمین میں تقسیم کر دیے گئے۔

Read Previous

نجی اسکولوں میں آئس منشیات چل رہی ہے، نگراں وفاقی وزیر

Read Next

اسلام آباد میں لینڈنگ کے دوران جہاز سے جانور ٹکرا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *