Trending Now

اروشی روٹیلا ایک بار پھر توجہ کا مرکز ، رضوان خطرےمیں؟

 وائرل ہونے والی بھارتی ماڈل اور اداکارہ اروشی روٹیلا ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئیں، اداکارہ نے ایک نیا انداز اپنا کرصارفین کو حیران کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ نےاپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شئیر کی ہے۔ شئیر کی گئی ویڈیو میں ان کو ’وکٹ کیپنگ‘ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔کرکٹ پچ پر بطورِ وکٹ کیپر اروشی روٹیلا کی یہ ویڈیو ان کی آنے والی فلم کی پروموشن کی ہے۔ انہوں نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ نئی فلم کیلئے نئی شروعات ہے‘۔

اروشی روٹیلا کے اس دلچسپ اعلان اور لُک نے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔فلم کی پروموشن کیلئے بنائی گئی اس ویڈیو میں بھارتی اداکارہ کو خاصا پُراعتماد اور پرجوش دیکھا جاسکتا ہے۔بھارتی تاریخ میں پہلی بار کسی ہیروئن نے منفرد طریقے سے اپنی آنے والی فلم کا بطورِ کرکٹر بن کر اعلان کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹس ایکس پر اس وائرل ویڈیو پران کے مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔ایکس پر خاتون صارف نے اداکارہ کی ویڈیو شیئرکرتے ہوئے پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کی یاد تازہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’رضوان کی جگہ اب خطرے میں ہے کیونکہ اروشی روٹیلا نسیم شاہ کی بولنگ پر وکٹ کیپنگ کریں گی‘۔

Read Previous

“اتنے چھوٹے کپڑے کیوں پہنے”، اداکارہ عرفی جاوید کو پولیس نے گرفتار کرلیا

Read Next

ڈالر اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے فوائد ملنے کا سلسلہ رک گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *