Trending Now

سعودی عرب کی آئی پی ایل میں اربوں ڈالر سرمایہ کاری کی پیشکش

سعودی عرب نے آئی پی ایل میں 30 ارب ڈالر کی شراکت دار میں دلچسپی ظاہر کردی، محمد بن سلمان کے مشیر نے بھارتی حکومت سے رابطہ کیا ہے۔

امریکی نیوز ایجنسی بلوم برگ کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے مشیر نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے حوالے سے متعلقہ بھارتی عہدے داروں سے رابطہ کرکے انہیں بتایا ہے کہ ولی عہد آئی پی ایل میں سرمایہ کاری کے خواہش مند ہیں اور آئی پی ایل کے شیئرز خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

مشیر نے بھارتی حکومت کو یہ بھی بتایا کہ ولی عہد محمد بن سلمان آئی پی ایل کے لیے 30 ارب ڈالر مالیت کی ہولڈنگ کمپنی بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور ان کا ارادہ ہے کہ آئی پی ایل میں پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے اور اس کا دائرہ کار دیگر ممالک تک وسیع کیا جائے۔

یاد رہے کہ قطر میں ہوئے فٹبال ورلڈ کپ کے بعد سے سعودیہ عرب نے بھی مختلف کھیلوں کی دنیا میں سرمایہ کاری شروع کررکھی ہے، حال ہی میں محمد بن سلمان نے فٹبال کی دنیا کے کئی لیجنڈ کے ساتھ کھیل کے معاہدے کیے ہیں اور اب کرکٹ کی دنیا میں بھی قدم رکھنے کا ارادہ ظاہر کردیا ہے۔

Read Previous

ڈالر اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے فوائد ملنے کا سلسلہ رک گیا

Read Next

شہباز شریف کے مقابل الیکشن لڑنے والے افضال عظیم پاہٹ کو گرفتار کرلیا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *