Trending Now

گندم کی قیمت میں بڑی کمی متوقع

ملک میں گندم کے 69لاکھ 34 ہزارٹن ذخائر، قیمت میں مزید کمی کا امکان ظاہر کر دیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق وزارت فوڈ سکیورٹی وریسرچ نے کہا ہے کہ ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں، پاسکو اور صوبوں کے پاس گندم کا 69لاکھ 34 ہزارٹن سٹاک ظاہر کیا گیا ہے۔

وزارت نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ پاسکو 17 لاکھ 80 ہزار ٹن، پنجاب 40 لاکھ 21 ہزارٹن ، سندھ 8لاکھ 17 ہزارٹن، خیبر پختونخوا 2 لاکھ 27 ہزارٹن اور بلوچستان نے 89 ہزار ٹن سٹاک رپورٹ کیا ہے جو مئی 2022 تک کی ملکی ضروریات کیلئے کافی ہے۔

جبکہ نی فصل مارچ کے آخر میں مارکیٹ آنا شروع ہو جاتی ہے۔ وفاقی حکومت کے اعتماد دینے سے بھی شعبہ نے گندم کی درآمد شروع کی ہے۔

اس وقت تک 7لاکھ ٹن سے زیادہ گندم ملک میں آچکی ہے جبکہ 12اکوٹن مزید گندم درآمد کی جائے گی۔

اعلامیہ کے مطابق گندم کی قیمتیں جو کہ ایک مہینے پہلے 4800 روپے فی من پر تھیں وہ کم ہو کر 4400 سے 4300 روپے فی من پر رپورٹ ہورہی ہیں۔

گندم کی قیمت میں مزید کی کے امکانات موجود ہیں جس سے عام آدمی کی مشکلات میں کمی آئے گی اور اس کی قوت خرید بھی بہتر ہوگی۔ گندم ذخائر

Read Previous

اب برطانوی جامعہ سے جادو ٹونے میں پوسٹ گریجویٹ کریں

Read Next

معروف کار کمپنی کا گاڑیوں کی قیمت میں بڑی کمی کااعلان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *