معروف کار کمپنی نے ایک مرتبہ پھر سے گاڑیوں کی قیمت میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کیا نےگزشتہ ماہ بھی ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کی بڑی کمی کی تھی جس پر صارفین نے خوشی کا اظہار کیا تھا۔
اب جو گاڑیاں سستی ہوئی ہے ان میں کیا کی سورینٹو اور کارنیوال شامل ہیں۔ کیا کی کارنیوال کی پرانی قیمت ایک کروڑ 71 لاکھ 50 ہزار روپے تھی جو کہ کمی کے بعد ایک کروڑ 60 لاکھ روپے کر دی گئی ہے یعنی گاڑی تقریبا ساڑھے گیارہ لاکھ روپے سستی ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ کیا سورینٹو 2.4 لیٹر ایف ڈبلیو ڈی کی قیمت 89 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے، کیا سورینٹو 3.5 لیٹر ایف ڈبلیو ڈی کی پرانی قیمت ایک کروڑ 12 لاکھ 90 ہزار روپے تھی جو کہ کمی کے بعد 94 لاکھ 99 ہزار روپے پر آ گئی ہے، گاڑی کی قیمت میں تقریبا 17 لاکھ روپے تک کمی کی گئی ہے۔
پاکستان میں کیا کی سپورٹیج کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے جو کہ اس وقت تقریبا 73 لاکھ روپے پر فروخت ہورہا ہے۔
سپورٹیج ایف ڈبلیو ڈی 84 لاکھ اور کیا سپورٹیج بلیک ورژن 93 لاکھ روپے میں فروخت کیلئے پیش کیا جا رہا ہے۔