مارک زکربرگ کی مکسڈ مارشل آرٹس کے سیشن کے دوران گھٹنے میں چوٹ لگنے کے بعد کامیاب سرجری کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق میٹا کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مارک زکربرگ کی حال ہی میں مکسڈ مارشل آرٹ سسیشن کے دوران گھٹنے میں چوٹ لگنے کے بعد سرجری ہوئی۔ مارک زکربرگ نے انسٹاگرام پر یہ خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اگلے سال کے اوائل میں آنے والی ایم ایم اے فائٹ کی تربیت کے دوران گھنٹنے کی انجری کا شکار ہوئے انجری کی وجہ سےاس لڑائی میں تھوڑی تاخیر ہو گئی ہے۔ مارک زکر برگ نے کہا کہ میں صحت یاب ہونے کے بعد مکسڈ مارشل آرٹ لڑنے کا منتظر ہوں۔