لاہور ( سپورٹس رپورٹر )ملائشیا کے شہر جوہر بھارو میں کھیلے جانے والے 11ویں سلطان جوہر ہاکی کپ میں تیسری و چوتھی پوزیشن کا دلچسپ و سنسنی خیز میچ پاکستان اور روائیتی حریف بھارت کے مابین کھیلا گیا۔ مقررہ وقت کے اختتام تک میچ 3-3 گول سے برابر رہا۔ بعد ازاں شوٹ آؤٹ کے بعد سڈن ڈیتھ کے زریعے بھارت نے پاکستان کو مجموعی طور پر 8 کے مقابلے میں 9 گول سے ہرادیا۔ پاکستان کی جانب سے پہلا گول پینلٹی کارنر کے زریعے 33ویں منٹ میں محمد سفیان خان نے، دوسرا فیلڈ گول 50ویں منٹ میں عبدالقیوم نے ،تیسرا گول پینلٹی کارنر کے زریعے کپتان عبدالحنان شاہد سکور کرنے میں کامیاب ہوئے۔ بھارت کی جانب سے پہلا گول 11ویں منٹ میں ارون بے، دوسرا گول 42ویں منٹ میں بوبی نے، تیسرا گول 57ویں منٹ میں اتم سنگھ سکور کرنے میں کامیاب ہوئے.۔بعد ازاں پینلٹی شوٹ پر بھی دونوں ٹیمیں 4-4 گول سکور کرنے پر برابر رہیں۔ آخر میں بھارت نے سڈن ڈیتھ کے زریعے 1-2 جبکہ مجموعی طور پر 8-9 سے میچ جیت کر براؤنز میڈل حاصل کرلیا۔ قومی ٹیم کے ہمراہ آفیشلز میں ٹیم منیجر لفٹننٹ کرنل ر آصف ناز کھوکھر،کنسلٹنٹ رویلمنٹ آلٹمنس،کوچ اولمپیئن شکیل عباسی،آصف احمد خان انٹرنیشنل ، محمد علی انٹرنیشنل، ویڈیو انالسٹ ندیم خان لودھی موجود ہیں۔