ممبئی: لیجنڈری انڈین فلمساز راج کمار ہیرانی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی بلاک بسٹر فلم ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ شاہ رخ خان کے ساتھ بنانا چاہتے تھے۔
فلم ’ڈنکی‘ کی پروموشن کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں راج کمار ہیرانی نے کہا کہ وہ کنگ خان کے ساتھ اپنی پہلی فلم بنانا چاہتے تھے لیکن یہ ممکن نہ ہوسکا۔راج کمار ہیرانی کے مطابق وہ کالج کے زمانے سے ہی شاہ رخ خان کی ٹی وی سیریز ’سرکس‘ میں ان کی کارکردگی سے متاثر تھے۔
واضح رہے کہ راج کمار ہیرانی نے اپنی پہلی فلم سجے دت اور ارشد وارثی کے ساتھ بنائی اور وہ ہندی سینما کی کامیاب ترین فلم ثابت ہوئی۔