Trending Now

نیپال اور عمان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے کوالیفائی کر لیا

ایشیا کوالیفائرز میں نیپال اور عمان نے آئندہ سال ہونیوالے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ایشیا کوالیفائرز میں عمان نے سیمی فائنل میں بحرین کو اور دوسرے سیمی فائنل میں نیپال نے متحدہ عرب امارات کو ہرایا۔

نیپال نے 9 سال بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کیا ہے جبکہ عمان تیسری بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کرے گا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ایشیا کوالیفائرز کا فائنل 5 نومبر کو عمان اور نیپال کے درمیان کھیلا جائے گا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ایشیا کوالیفائرز کی میزبانی نیپال کے شہر کٹھمنڈو اور کرتی پور نے کی۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی بار 2024 کے ایڈیشن میں 20 ٹیمیں شرکت کریں گی، یہ ایونٹ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول ہے۔

Read Previous

گوادر،میانوالی دہشتگردی واقعات میں بھارت ملوث نکلا،گھٹیا ٹرولز کی بھی ہرزہ سرائی

Read Next

شاہ رخ خان ’منا بھائی MBBS‘ بننے سے کیسے بچ گئے؟ ڈائریکٹر کا انکشاف

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *