لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستانی کرکٹر سدرا امین پر جرمانہ عائد کر دیا۔
آئی سی سی کے مطابق پاکستانی کرکٹر سدرا امین پر جرمانہ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر عائد کیا گیا۔ سدرا امین کو میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا۔
آئی سی سی کے مطابق پاکستانی ویمن کرکٹر سدرا امین نے پاکستان اور بنگلادیش کی ویمنز ٹیموں کے میچ کے دوران آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی کی تھی۔آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹر سدرا امین نے بنگلا دیش کے خلاف پہلے میچ میں امپائر کے فیصلے پر غیر مناسب رویہ اختیار کیا۔
واضح رہے کہ سدرا امین نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے اپنی سزا قبول کر لی۔