نئی دہلی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کا 39 واں میچ آج افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔
آئی سی سی کے میگا ایونٹ میں آج کا میچ دن ایک بجکر 30 منٹ پر شروع ہو گا۔ آسٹریلیا اور افغانستان کی ٹیمیں بھارت وانکھیڈے اسٹیڈیم ممبئی کے میدان میں اپنا میچ کھیلیں گی۔
ورلڈ کپ 2023 میں آسٹریلیا اور افغانستان کی ٹیمیں 7 ،7 میچ کھیل چکی ہیں۔ جس میں سے آسٹریلیا کو 5 میچز میں فتح حاصل ہوئی جبکہ 2 میچز میں اس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلوی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
افغانستان کی ٹیم 7 میں سے 4 میچز جیت چکی ہے اور اس کو 3 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ افغانستان کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 8 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔
آسٹریلوی ٹیم کو سب سے زیادہ 5 مرتبہ ورلڈ کپ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔