Trending Now

کبھی کسی ٹیم کو اتنا نیچے گرتا نہیں دیکھا، میتھیوز پریس کانفرس کے دوران چراغ پَا

آئی سی سی ورلڈکپ میں بنگلادیش اور سری لنکا کے درمیان میچ ایک بار پھر تاریخ رقم کرگیا۔

گزشتہ روز تنازع اسوقت ہوا جب سدیرا سمارا وکرامام کے آؤٹ ہونے کے بعد اینجلو میتھیوز بیٹنگ کیلیے میدان میں آئے لیکن ہیلمٹ میں خرابی کی وجہ سے 2 منٹ کے اندر پہلی گیند کا سامنا نہ کر سکے جس پر بنگلہ دیش نے آؤٹ کی اپیل کردی۔

بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن کی اپیل پر امپائر نے طویل بحث کے بعد اینجلو میتھیوز کو ٹائم آؤٹ پر واپس میدان کے باہر بھیج دیا۔ اس طرح، اینجلو میتھیو بغیر کوئی گیند کھیلے آؤٹ قرار دیے گئے۔

وکٹ گنوانے کے بعد پریس کانفرس میں اینجلو میتھیوز نے بنگلادیشی کپتان سمیت کھلاڑیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے 15 سالہ کرکٹ کیرئیر میں کبھی کسی ٹیم کو اتنا نیچے گرتا نہیں دیکھا، یہ ایک شرمناک حرکت تھی۔ آپ ان لوگوں کی عزت کرنا چاہتے ہیں جو ہماری عزت کرتے ہیں، ہم سب اس خوبصورت کھیل کے سفیر ہیں، اگر آپ عزت نہیں کرتے تو توقع بھی نہ رکھیں۔

اینجلو میتھیوز نے کہا کہ ہم کھلاڑیوں کی حفاظت کے بارے میں بات کرتے ہیں! تو کیا مجھے بغیر ہیلمٹ کے کھیلنا چاہیے تھا؟، تھرڈ امپائر چیک کرسکتے تھے میں وہاں 5 سکینڈ پہلے موجود تھا لیکن ہیلمٹ ٹوٹ گیا جس کی وجہ سے بیٹنگ کرنے سے رک گیا، ہمارے پاس ویڈیو ثبوت ہیں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ اگر میں کریز پر موجود ہوتا تو میچ جیت جاتے، ہمیں کامن سینس کی ضرورت ہے! یہ دماغی خرابی ہے۔ امپائرز کو چیک کرنا چاہئیے تھا کہ میں نے کھینج کر توڑا یا ٹوٹ گیا، بدقسمتی یہ اگر بنگلادیش کیساتھ ہوتا؟ مجھے نہیں لگتا کوئی ٹیم جان کر ایسا کرے گی۔

واضح رہے کہ میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے سے مصافحہ نہیں کیا تھا۔

Read Previous

کوئٹہ؛ کانگو وائرس سے متاثر دوسرا مریض بھی دم توڑ گیا

Read Next

لاہور میں 9 سال قبل بچھڑنے والی بچی کے اہل خانہ مل گئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *