Trending Now

لاہور میں 9 سال قبل بچھڑنے والی بچی کے اہل خانہ مل گئے

لاہور: “میرا پیارا ایپ” ٹیم کی ایک اور بڑی کامیابی، 09 سال قبل بچھڑنے والی ایک اور بنت حوا کو اپنوں سے ملوا دیا۔

9 سال قبل سیالکوٹ سے بچھڑنے والی 15 سالہ فزیمہ کو اپنوں سے ملوا دیا گیا۔

میرا پیارا ٹیم نے گمشدہ بچوں و افراد کے ڈیٹا کےلئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا وزٹ کیا، جہاں ٹریفک ٹیم کی ملاقات 9 سال سے رہائش پذیر 15 سالہ فزیمہ عارف سے ہوئی۔

ٹریفک ٹیم نے لڑکی کے متعدد بار انٹرویو کئے، مختلف تصاویر اور جگہوں کے بارے میں پوچھا۔ پھر دو ماہ کی تگ و دو کے بعد اس کے بھائی کو ڈھونڈ نکلا۔

بھائی اور دیگر رشتہ دار فزیمہ کو دیکھ کر خوشی سے نہال ہوگئے۔

اہل خانہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب اور سی ٹی او لاہور سے اظہارِ تشکر کیا۔ سی ٹی او مستنصر فیروز نے ٹیم کو نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔

Read Previous

کبھی کسی ٹیم کو اتنا نیچے گرتا نہیں دیکھا، میتھیوز پریس کانفرس کے دوران چراغ پَا

Read Next

ایم پی او آرڈر کیس: کیاصدر کے اختیارات کو نوآبادیاتی اختیارات کے مطابق دیکھیں؟ عدالت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *