Trending Now

چاول کی فصل مارکیٹ میں آتے ہی قیمت 8 ہزار سے کم ہو کر 4500 روپے فی من ہو گئی

جنوبی پنجاب میں چاول کی فصل مارکیٹ میں آتے ہی ریٹ آٹھ ہزار روپے من سے کم ہو کر 4500 روپے من ہو گئی ہے۔

دوسری جانب رپورٹس کے مطابق مارکیٹ میں ریٹ کم ہونے سے کاشتکاروں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔ کیونکہ بلیک پر ریٹ طے کرنے والوں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں ہو رہی جس  کی وجہ سے فصل کا ریٹ کم ہو رہا ہے۔

کسانوں کا کہنا ہے کہ حکومتی سطح پر ریٹ برقرار رہنے سے اچھا معاوضہ کمایا جا سکتا ہے۔ جبکہ چاولوں کی فصل کی کٹائی کرنے والے مزدوروں کا کہنا ہے کہ ہم صبح سویرے اپنے گھر والوں کے ساتھ چاول کے کھیتوں میں آتے ہیں ، ہمیں معاوضہ مل جاتا ہے لیکن اس بار ریٹ کم ہونے سے کاشتکار پریشان ہیں۔

Read Previous

’ ڈان 3‘ سے شاہ رخ خان کے نکلنے کے بعد پریانکا چوپڑہ کی اینٹری

Read Next

مفادات کے ٹکراؤ سے متعلق بنائی گئی کمیٹی سے ڈائریکٹر میڈیا الگ ہوگئیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *