Trending Now

مفادات کے ٹکراؤ سے متعلق بنائی گئی کمیٹی سے ڈائریکٹر میڈیا الگ ہوگئیں

سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کے حوالے سے قائم پی سی بی کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی ڈائریکٹر میڈیا عالیہ رشید الگ ہوگئیں۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق میڈیا کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر انٹریکشن کی وجہ سے مناسب نہیں تھا کہ کمیٹی کا حصہ رہوں، اس لیے خود کو الگ کرلیا ہے، کمیٹی مبمران روزانہ کی بنیاد پر اپنا کام کررہے ہیں، بہت سا کام ہونا ابھی باقی ہے، اگر ضرورت پڑی تو انضمام اور طلحہ کو بھی کمیٹی بلاسکتی ہے۔

عالیہ رشید کا موقف ہے کہ ابھی تک بورڈ نے انضمام الحق کا استعفی قبول نہیں کیا، مفادات کے ٹکراو کا جائزہ لینے والی کمیٹی بننے پر چیف سلیکٹر کو استعفیٰ دینے کی ضرورت نہیں تھی، جب تک کمیٹی اپنی رپورٹ تیار نہیں کرلیتی تو اس وقت چیف سلیکٹر کی ذمہ داریاں سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد سمیت کسی بھی دوسرے سلیکٹر کو سونپی جاسکتی ہیں۔

پاکستانی ٹیم کی پرفارمنس پر بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر میڈیا کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو اس وقت سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے، خواہ مخواہ کے تنازعات میں نہیں الجھنا چاہیے۔امید ہے کہ پاکستانی ٹیم کی پرفارمنس میں مزید بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکااشرف سیدھے سادھے انسان نہیں، انہیں پی آر بنانا نہیں آتی، وہ اپنے کام پر توجہ رکھتے ہیں۔

عالیہ رشید نے کہا کہ ویزوں کے معاملے پرآئی سی بی بھی بھارتی حکومت کے آگے بے بس ہے، ہم نے کئی بار اس پر بات کی ہے لیکن ویزے بھارتی حکومت نے جاری کرنے ہیں، ابتدا میں چند لوگوں کو ویزے جاری کیے گئے لیکن اس کے بعد مجھے بھی ویزا نہیں ملا۔

Read Previous

چاول کی فصل مارکیٹ میں آتے ہی قیمت 8 ہزار سے کم ہو کر 4500 روپے فی من ہو گئی

Read Next

عمران خان کی سپریم کورٹ میں پیشی کنفرم!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *