اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ فوجداری کارروائی کے کیس میں سیشن کورٹ کی سزا کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی مرکزی اپیل پر سماعت ہوئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
وکیل الیکشن کمیشن امجد پرویز نے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی۔ جسے منظور کرلیا گیا۔عدالت نے کیس کی سماعت 20 نومبر تک کے لئے ملتوی کردی۔