Trending Now

پاکستان آرمی نے غزہ کیلیے امداد کی دوسری کھیپ روانہ کردی

تان کی جانب سے بھیجی گئی پہلی امداد کی فائل فوٹو

 راولپنڈی: پاکستان آرمی نے مظلوم فلسطینی عوام کے لیے امداد کی دوسری کھیپ روانہ کردی گئی۔

پاک فوج اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے غزہ کے لیے یہ امداد کی دوسری کھیپ اسلام آباد سے براستہ مصر روانہ کی ہے۔دوسری کھیپ 89.6 ٹن پر مشتمل ہے جس میں حکومت پاکستان کی جانب سے 40 ٹن فوڈ پیک جبکہ 3 ٹن فوڈ بیگز، 10.8 ٹن ادویات، 26 ٹن حفظان صحت اور پاکستان میں این جی اوز کے تعاون سے بچوں کی کٹس شامل ہیں۔

قبل ازیں پاکستان مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں کی امداد کی غرض سے موسم سرما کے لیے ایک ہزار خیمے، چار ہزار کمبل اور تین ٹن ادویات بھیج چکا ہے۔

ستان کی جانب سے روانہ کی گئی دوسری کھیپ کا مقصد متاثرین غزہ کو مزید ریلیف فراہم کرنا ہے، پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی حمایت جاری رکھے گا۔

Read Previous

انٹرنیٹ کی سست رفتار سے پریشان ہونا چھوڑیں،روٹر کی پوزیشن بدلیں اور بہتر سپیڈ کو انجوائے کریں

Read Next

لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر شہید کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *