Trending Now

لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر شہید کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر شہید کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نماز جنازہ میں نگران وزیراعظم ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف نے  شرکت کی۔

وزیردفاع سمیت سینئر فوجی اور سول حکام نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

فوجی جوانوں ، شہید کے اہلخانہ اور عوام کی بڑی تعداد  بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئی۔

شہید نائیک خوشدل خان، نائیک رفیق خان اور نائیک عبدالقادر کی نماز جنازہ آبائی علاقوں میں ادا کی گئی ۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ مسلح افواج ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں، مادر وطن سے دہشتگردی کاخاتمہ ہر قیمت پر کیا جائے گا۔

Read Previous

پاکستان آرمی نے غزہ کیلیے امداد کی دوسری کھیپ روانہ کردی

Read Next

گیس چوری کریک ڈاؤن: پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں مزید76گیس کنکشن منقطع،119انڈر بلنگ کیسزپروسیسڈکئے گئے اور30 لاکھ سے زائدکے جرمانے عائد

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *