Trending Now

ماہرہ خان کی حکومت سے افغان تارکین کے تحفظ کو یقینی بنانے کی اپیل

کراچی: پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ افغان تارکین وطن کی ملک کے اندر تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنائیں۔ 

اقوام متحدہ ہائی کمشنر برائے مہاجرین کیلئے خیر سگالی کی سفیر کی حیثیت سے انہوں نے کہا کہ جن افغانیوں کو ملک میں مدد کی ضرورت ہے ان کی مدد کی جائے۔

ماہرہ خان نے کہا کہ کوئی بھی اپنے گھروں کو خود سے نہیں چھوڑتا، پاکستان کو ان لوگوں کی میزبانی پر فخر ہے جو تحفظ، عزت اور احترام کی تلاش میں یہاں آئے تھے۔

داکارہ نے مزید بتایا کہ گزشتہ چالیس برس سے پاکستان اپنے افغان بھائیوں اور بہنوں کو تحفظ فراہم کررہا ہے۔

انہوں نے انسٹاگرام پر لکھا کہ افغانیوں میں اب بھی ایسے لوگ موجود ہیں جنہیں ہمدردی کی ضرورت ہے اور حکومت کو ان کی مدد کرنی چاہئے۔

Read Previous

لاہور؛ 9 سالہ گھریلو ملازم کی پراسرارموت، والدہ کا زیادتی کے بعد قتل کا الزام

Read Next

ون پلس 12 کا اہم فیچر64 میگا پکسل پیریسکوپ ٹیلی فوٹو کیمرا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *