چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے تحریکِ انصاف کی قانونی ٹیم نے ملاقات کی ۔ وفد میں بابر اعوان اور بیرسٹر گوہر شامل تھے۔
پی ٹی آئی کے وکلاء نے الیکشن کمیشن سے انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ وفد نے الیکشن کمشنر کو انتخابی مہم میں رکاوٹوں سے متعلق بھی آگاہ کیا۔
پی ٹی آئی ٹیم نے نگران حکومت کی جانب سے ترقیاتی فنڈز کے اجرا کا معاملہ بھی اٹھایا۔ چیف الیکشن کمشنر نے وفد کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ترجمان بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے اور مکمل با اختیار ہے، چیف الیکشن کمشنر کو صدر سے بھی ملنا چاہیئے تھا۔ ہماری بات تحمل سے سنی گئی، یہ تاثرغلط ہے کہ الیکشن کمیشن تحریک انصاف سے نارواسلوک رکھتا ہے۔