کمانڈر نارتھ کموڈور خان محمود آصف نے مارگلہ گرینز گالف کورس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 16واں چیف آف دی نیول اسٹاف امیچور گالف کپ کل سے شروع ہورہا ہے۔ مارگلہ گرینز گالف کورس میں ہونے والے مقابلوں میں چار سو کے قریب گالفرز شرکت کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 4 روزہ چیمپیئن شپ میں چار کیٹیگریز میں مقابلے ہوں گے۔ مین کیٹیگری میں 54 ہولز پر کھیلی جائیگی۔ چیمپیئن شپ میں لیڈیز کیٹیگری میں 36ہولز پر کھیلی جائیگی۔
چیمپیئن شپ میں امیچورز سینئر، امیچورز لیڈیز اور جونیئر کیٹیگری رکھی گئی ہے۔ چیف آف نیول سٹاف نوید اشرف اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔