حکمہ موسمیات نے بلوچستان میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کی پیشگوئی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مو سم سرد اور خشک رہنے کے ساتھ ہی کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع جزوی طورپرمطلع ابر آلود رہے گا۔
کوئٹہ میں 2 روز کی مسلسل بارش کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، جبکہ کم ازکم درجہ حرارت ایک، قلات میں چار سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ہے۔
گوادر اور جیونی میں 19، نوکنڈی میں17 سینٹی گریڈ ریکارڈ، تربت میں21 اور سبی میں17سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں صوبے کے اکثرعلاقوں میں موسم سرد خشک رہنے کا امکان ہے۔