Trending Now

لیسکو آپریشن کا 62واں روز،12104ملزم گرفتار

لیسکو کی انسداد بجلی چوری مہم، 62 ویں روز میں 24518 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے  جبکہ مہم کے دوران اب تک12104ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان لیسکو  کا کہنا ہے کہ 24274کنکشن کیخلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئیں،23439درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں،بجلی چوروں کو اب تک چارکروڑ باسٹھ لاکھ تین ہزار دو سو اکاون یونٹس چارج کئے گئے ہیں،چارج کیے گئے یونٹس کی مالیت ایک ایک ارب چورانوے کروڑ چوراسی لاکھ چھپن ہزار تین سو ستر روپے ہے،شیخوپورہ روڈ کے علاقے میں کنکشن کو264638 روپےجرمانہ عائد کیا گیا۔

 ترجمان لیسکو  کے مطابق شرقپور کے علاقہ میں کنکشن کو414540 روپے جرمانہ عائد کیا گیا،برج اٹاری کے علاقے میں کنکشن کو268112 روپے جرمانہ عائد کیا گیا، کوٹ عبدالمالک کے علاقے میں ایک کنکشن کو205247 روپے جرمانہ عائد کیا گیا، 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں کل253کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،131کے خلاف مقدمات درج ہوئے۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 9 کمرشل244 ڈومیسٹک تھے۔

ترجمان لیسکو  کامزید کہنا ہے کہ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو دو لاکھ اڑسٹھ ہزار نو سو گیارہ یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں،24 گھنٹوں کے دوران چارج کئے گئے یونٹس کی مالیت ایک کروڑ سترہ لاکھ تئیس ہزار چھ سو چوہتر روپے ہے۔

Read Previous

بلوچستان میں سردی کی شدت میں اضافہ،محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

Read Next

ملک بھرمیں ڈینگی کاراج برقرار،مزید 211نئے کیسزرپورٹ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *