: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ آج تاشقند میں مصروف دن گزاریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آذربائیجان کے صدر الہام علییو سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، وزیراعظم ای سی او کے سربراہی اجلاس میں شرکت اور خطاب کرینگے۔
نگران وزیراعظم ای سی او ممالک کے سربراہان کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیے میں بھی شریک ہوں گے۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی آج ازبکستان تاریخی شہر سمر قند روانگی بھی متوقع ہے،نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سمرقند میں حضرت امام بخاری کے مزار پر حاضری دیں گے۔