ایف آئی اے EGOA یونٹ اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے گیس چوری میں ملوث ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم سوئی ناردرن گیس پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے ملازمین کی ملی بھگت سے گیس چوری میں ملوث تھا۔ ملزم غلام مصطفی کو اسلام آباد کے علاقے سواں سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے سوئی ناردن کی پائپ لائن سے اپنے ہوٹل کے لئے ڈائریکٹ کنکشن لگایا ہوا تھا۔
گیس چوری سے قومی خزانے کو لاکھوں کا نقصان ہو رہا تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گیس چوری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔