Trending Now

رشمیکا، کترینہ کی جعلی تصاویر وائرل ہونے پر بھارتی حکومت حرکت میں آگئی

تامل فلموں کی خوبرو اداکارہ رشمیکا مندانا اور بالی ووڈ کوئین کترینہ کیف کی نامناسب ڈیپ فیک (جعلی) تصویر وائرل کرنے پر بھارتی حکومت حرکت میں آگئی۔

بھارتی وزارت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور الیکٹرانکس نے ایڈوائزری جاری کی ہے کہ کسی بھی شخص کی کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی مدد سے جعلی ویڈیوز بنانے والوں کو 3 سال جیل اور 1 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے جبکہ ڈی ٹیکنالوجی ایکٹ 2000 کے سیکشن 66 کے تحت کارروائی بھی کی جائے گی۔

گزشتہ دنوں بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا کی لفٹ میں نازیبا لباس پہنے داخل ہوتے ہوئے ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی بعدازاں کترینہ کیف کی ایک جعلی تصویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں انہیں نامناسب انداز میں کپڑے تبدیل کرتے ہو ئے دکھایا جا رہا ہے۔دونوں اداکاراؤں نے سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز کو فیک قرار دیا تھا جبکہ انکا کہنا تھا کہ تصاویر مصنوعی ذہانت کے زریعے تخلیق کی گئی ہیں۔

Read Previous

اسلام آباد: گیس چوری میں ملوث ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

Read Next

پختونخوا؛ بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری سے موسم سرد ہوگیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *