بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کاسرغنہ پولیس مقابلے میں ساتھ سمیت زخمی حالت میں گرفتارکرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق خطرناک اشتہاری ملزم قلب شاہ ساتھی ندیم عرف گیندی سمیت زخمی حالت میں گرفتار ہوا ہے۔بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کا سرغنہ قلب شاہ پنجاب بھر میں خواجہ سراؤں کیلئے خوف کی علامت سمجھا جاتا تھا۔
اکرم نامی شہری نے گنڈا سنگھ روڈ پر اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل، نقدی اور موبائل چھینے جانے کی 15 پر اطلاع دی،پولیس کے پہنچنے پر ڈاکو اپنے دو ساتھیوں کو زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ھو گئے ۔دونوں ڈاکو ڈکیتی اور راہزنی کی درجنوں سنگین وارداتوں میں پنجاب کے متعدد اضلاع کی پولیس کو مطلوب تھے، کوٹ رادھا کشن میں ریڈ کے دوران مجرم اشتہاری نے پولیس کے ساتھ مزاحمت کرتے ہوئے فائرنگ بھی کی تھی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نےانتہائی خطرناک ڈاکوؤں کی گرفتاری پر قصور پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے فرار ہونے والے ساتھیوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے۔
خواجہ سرا کمیونٹی کا دہشت کی علامت سمجھے جانیوالے ملزمان کی زخمی حالت میں گرفتاری پر پنجاب پولیس سے اظہار تشکر۔