استحکام پاکستان پارٹی مزید مستحکم،سابق وزیر ہوابازی غلام سرور خان نےاستحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔
تفصیلات کے مطابق غلام سرور خان باضابطہ طور پر آئی پی پی میں شامل ہوگئے. ن لیگی ٹکٹ ہولڈر سردار ممتاز خان، سابق ایم پی اے عمار صدیق خان بھی آئی پی پی میں شامل ہوئے،سابق رکن اسمبلی منصور حیات خان اور ملک عظمت بھی آئی پی پی میں شامل ہوگئے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر فیاض بھٹی نے بھی پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا اور استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین اور صدر عبدالعلیم خان سے ملاقات کر کے ساتھیوں سمیت آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان نے فیاض بھٹی کو پارٹی مفلر پہنا کر اُن کا خیر مقدم کیا۔ پارٹی کے سینئر رہنما اسحاق خان خاکوانی اور عون چوہدری بھی اس موقع پر موجود تھے