Trending Now

تیل اور گھی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

ملک بھر میں تیل اور گھی کی قیمتوں میں ماہانہ بنیادوں پر کمی کا رجحان ہے، ایک ماہ کے دوران گھی اور آئل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ماہانہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اکتوبر کے مہینے میں ملک میں ایک لیٹر سرسوں کے تیل کی اوسط ریٹیل قیمت 512.60 روپے ریکارڈکی گئی جو ستمبر کے مقابلہ میں 2.40 فیصد کم ہے۔

ستمبر میں ایک لیٹر سرسوں کے تیل کی اوسط ریٹیل قیمت 525.18 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔5 لیٹر ڈالڈاکوکنگ آئل کی اکتوبر میں اوسط قیمت 2928.87 روپے ریکارڈکی گئی جو ستمبر کے مقابلہ میں 1.62 فیصد کم ہے۔

ستمبر میں 5 لیٹر ڈالڈکوکنگ آئل کی اوسط ریٹیل قیمت 2977.17روپے تھی۔ 2.5کلوگرام ڈالڈا گھی کی اکتوبر میں اوسط ریٹیل قیمت 1392.21 روپے ریکارڈکی گئی جو ستمبر کے مقابلہ میں 0.90 فیصد کم ہے۔

ستمبر میں 2.5کلوگرام ڈالڈاگھی کی اوسط ریٹیل قیمت 1404.80 روپے تھی۔ ایک کلو بناسپتی گھی کی اکتوبر میں اوسط ریٹیل قیمت 534.92 روپے ریکارڈکی گئی جو ستمبر کے مقابلہ میں 1.75 فیصدکم ہے۔ ستمبر میں ایک کلو بناسپتی گھی کی اوسط ریٹیل قیمت 544.44 روپے تھی۔

Read Previous

پی ٹی آئی کوبڑادھچکا،سابق وزیراستحکام پاکستان پارٹی میں شامل

Read Next

جنگ کے بعد بھی اسرائیلی فوجیں غزہ میں ہی رہیں گی، امریکا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *