Trending Now

پاکستان اور چین کی مشترکہ بحری مشقیں شروع

پاک بحریہ اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی نیوی کی حربی مشق سی گارڈئینز 2023 شروع ہوگئیں۔

تفصیلات کےمطابق سی گارڈئیںز سلسلے کی تیسری مشق شمالی بحیرہ عرب میں منعقد کی جا رہی ہیں، چینی وزارت دفاع کے مطابق اس بار سی گارڈئینز کا محور بحری خطرات سے نمٹنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی پر ہو گا۔دونوں ملک اپنی اسٹرٹیجک شراکت داری اور روایتی دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دے رہے ہیں۔

چینی وزارت دفاع کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان حربی تربیت کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے، سی گارڈئِنز مشقوں کا آغاز 2020 میں ہوا تھا۔پہلی سی گارڈئِنز مشق بحیرہ عرب جبکہ دوسری جولائی 2022 میں شنگھائی کے قریب منعقد کی گئی۔

Read Previous

عمران خان کو جیل میں ’’دوائی ‘‘مل رہی ہے ،رانا ثنا اللہ

Read Next

گوگل کے ارب پتی نے خصوصی ہوائی جہاز تیار کرلیا، پرواز کا اجازت نامہ بھی مل گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *