سربراہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز (پی ٹی آئی پی) پرویز خٹک نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم کے خاندان میں پھوٹ پڑ چکی ہے۔
نوشہرہ میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جماعت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ آج خیبر پختونخوا کے طول و عرض میں پی ٹی آئی کو امیدوار نہیں مل رہا۔
پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ تکبر میں مبتلا چیئرمین پی ٹی آئی کہتے تھے کسی کے جانے سے فرق نہیں پڑتا۔ اب تحریک انصاف کا شیرازہ بکھرنے والا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کی چیئرمین شپ پر انکے اپنے ساتھیوں میں لڑائیاں ہوں گی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز جمعیت علمائے اسلام کے سابق ضلع ناظم نوشہر ڈاکٹر داؤد خٹک پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا کافی عرصے سے خواہشمند تھا۔