تفصیلات کے مطابق شاہین کپتان بابر اعظم نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ کل کا میچ اہم ہے، پلاننگ کے تحت کھیلیں گے، ہمارے ذہن میں نیٹ رن ریٹ کا پلان ہے، اس کے پیچھے جائیں گے۔ منصوبے کے تحت 10 اوورز کھیلیں گے اور اس کے بعد کیسے کھیلنا ہے یہ بھی طے ہے، فخر زمان 20 سے 30 اوورز رہے تو ہدف تک پہنچ سکتے ہیں، مڈل اوورز اور اینڈ میں رنز ملتے ہیں۔ میچ کیلئے افتخار احمد کا کردار بھی اہم ہو گا۔غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کریں گے۔
بابر اعظم نے کہا کہ جنوبی افریقہ اور افغانستان میچوں کی شکستوں نے نقصان پہنچایا۔پلان کے تحت پرفارم نہیں کر سکے،ورلڈ کپ میں ہونے والی خامیوں سے سیکھیں گے۔انگلینڈ کے خلاف میچ جیت کر ٹورنامنٹ کا اچھے نوٹ پر ختم کرنا چاہتے ہیں۔فخر زمان 20 سے 30 اوور اندر رہے تو اپنے ہدف کو حاصل کر سکتے ہیں۔پچھلے تین سال سے کپتانی کر رہا ہوں، کوئی مجھ پر پریشر نہیں ہے۔تین سال سے دونوں چیزیں لیکر چل رہا ہوں۔