Trending Now

جسٹس مظاہر نے اپنے خلاف ریفرنسز سننے والی جوڈیشل کونسل کی تشکیل پر اعتراض کردیا

سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف دس کے قریب شکایات جمع ہیں، آج جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کی تشکیل پر اعتراضات اٹھا دیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس مظاہر نقوی کی جانب سے اعتراضات سپریم جوڈیشل کونسل میں جمع کرا دیے گئے ہیں، جسٹس مظاہر نقوی نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس سردار طارق اور جسٹس نعیم اختر افغان کی کونسل میں شمولیت پر اعتراض اٹھا یا ہے۔

رائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل سے ریفرنس اور شواہد کی نقول بھی مانگ لیں اور اس حوالے سے سپریم جوڈیشل کونسل میں تحریری جواب جمع کرایا ہے جو کہ 18 صفحات پر مشتمل ہے۔

جسٹس مظاہر نقوی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ شفاف ٹرائل جج کا حق ہے اس لیے مجھے جوڈیشل کونسل کا جاری کردہ شوکاز نوٹس بنیادی حقوق کے منافی ہے،جوڈیشل کونسل کی کارروائی کی پریس ریلیز میری رائے کے بغیر جاری کرنے سے میرے بنیادی حقوق متاثر ہوئے۔

Read Previous

سونے کی قیمت میں گزشتہ روز کمی ہوئی تھی لیکن قیمت میں آج پھر اضافہ ہو گیا ہے۔

Read Next

غزہ میں جاری تباہ کن صورتحال کےاثرات دوررس ہونگے:نگران وزیراعظم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *