Trending Now

مارکیٹیں بندکروانےکیلئےپولیس کاایک دن پہلےکریک ڈاؤن ،محسن نقوی کانوٹس

 وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نےبعض علاقوں میں مارکیٹیں اور دکانوں کو زبردستی بند کرانے کے واقعہ کا سخت نوٹس لےلیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے آج 10نومبر کو مارکیٹیں اور دکانیں بند کرانے کا کوئی حکم نامہ جاری نہیں کیا گیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ سموگ کی وجہ سے صرف ہفتے کے روز(11نومبر)کو دکانیں اور مارکیٹیں بندرکھنے کا فیصلہ کیا،بارش اور حکومت پنجاب کے اقدامات کے باعث آج سموگ میں نمایاں کمی آئی ہے،میں ذاتی طور پر اور پنجاب حکومت کی جانب سے تعاون پر تاجربرادری کا شکریہ ادا کرتا ہوں،سموگ سے نمٹنا ایک قومی ذمہ داری ہے اور ہم نے لاہور اور اپنے شہروں کو رہنے کے قابل بنانا ہے،اس ضمن میں حکومتی اقدامات کا ساتھ پورے معاشرے کو دینا ہو گا،تبھی ہم اس آفت سے نبرد آزما ہو سکیں گے۔

عدالت کانوازشریف کی ضبط شدہ جائیداداوراثاثےواپس کرنےکاحکم

قبل ازیں پولیس نے لاہور کی عابد مارکیٹ میں دکانیں زبردستی کرانے کیلئے پولیس پہنچی تو بعض مقامات پر تاجروں کیساتھ بحث بھی ہوئی، دکانداروں کی جانب سے مزاحمت پر پولیس نے ایک دکاندار کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے زبردستی شٹر بھی گرا دیئے جس کے بعد دیگردکانداروں نے خود ہی مارکیٹ بند کرنا شروع کر دی۔

سموگ کی سنگین صورت حال پر قابو پانے کیلئے پنجاب حکومت نے 8 اضلاع میں جزوی لاک ڈاؤن کا اعلان کر رکھا ہے، جس پر عملدرآمد کیلئے ہیلتھ ایمرجنسی کے تحت دفعہ 144 بھی نافذ کر دی گئی اور مارکیٹیں بند کروانے کیلئے پولیس متحرک ہو گئی۔بتایا گیا ہے کہ لاہور کا آج ایئرکوالٹی انڈیکس 125  ریکارڈ کیا گیا۔

Read Previous

روزانہ صرف 12 فی صد کیلوریز کم کریں ، لمبی عمر پائیں

Read Next

بھارت کا ڈیوس کپ ٹائی اسلام آباد سے منتقل کرنے کا مطالبہ مسترد

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *