پاکستان نے ٹینس کورٹ میں بھارت کے خلاف جنگ جیت کر آل انڈین ٹینس ایسوسی ایشن کا غرور خاک میں ملادیا۔
ٹائم آئوٹ معاملہ نہ تھما ،اینجلو میتھیوز نے بڑا ثبوت پیش کردیا
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹینس فیڈریشن حکام نے تصدیق کی ہے کہ آل انڈین ٹینس ایسوسی ایشن نے بھارتی کرکٹ بورڈ کی پیروی کرتے ہوئے سیکیورٹی کا بہانہ بنا کر بھارتی ٹینس ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا تھا اور مطالبہ کیا تھا کہ فروری کے پہلے ہفتے میں اسلام آباد میں شیڈول ڈیوس کپ ٹائی کو کسی نیوٹرل مقام پر منتقل کیا جائے۔
بابر اعظم، محمد رضوان نے سٹے باز کمپنیوں کی کروڑوں روپے کی پیشکش ٹھکرادی
اس ایشو پر انٹرنیشنل ٹینس ڈیوس کپ انتظامیہ نے پندرہ رکنی کمیٹی بنائی تھی جس کے سامنے پاکستان نے موقف کی حمایت میں بھر پور دلائل پیش کر کے بھارتی جواز کو مسترد کرنے کی درخواست کی تھی۔
ورلڈ کپ سے بھارت مالا مال ،بی سی سی آئی کو ریکارڈ آمدنی
کمیٹی ممبران نےپاکستان میں سکیورٹی معا ملات پر اطمینان کا اظہار اور پاکستان کے موقف کو تسلیم کرتے ہوئے آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ بھارتی ٹینس ٹیم کو ڈیوس کپ ٹائی کے لیے پاکستان بھیجے۔
پاکستان ٹینس حکام نے موقف تسلیم کرنے پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا ہے۔